پی سی بی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے، اکیڈمیز اور انڈر 19 کرکٹرز کیلئے بطور بیٹنگ کوچ تقرری کے معاملات آخری مرحلے میں پہنچ کر ختم ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اور سابق کرکٹر سے معاملات طے کرنے میں ناکام ہوگیا، مصباح الحق اور یونس خان کے بعد پی سی بی کے سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ بھی مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔ پی سی بی نے سابق کپتان محمد یوسف سے جونیئر کرکٹرز کی کوچنگ کیلئے رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد یوسف کی کم وقت کے لئے دستیابی معاملات طے نہ پانے کی وجہ ظاہر کی ہے۔

0 Comments