وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی او آئی سی میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے ہیں۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی انتیس مئی کو شروع ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس اجلاس میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے”مکہ اعلامیہ” کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سربراہی کانفرنس کے ساتھ او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی متوقع ہے۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جدہ روانگی سے قبل اپنے وڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز، امریکہ ایران کشیدگی اور نئے امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔