سلامتی کونسل میں جنسی جرائم کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ زدہ علاقوں میں جنسی جرائم کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے۔ روس اور چین نے قرارداد پر اپنی رائے محفوظ کر لی۔ جرمنی کی جانب سے قرارداد کا ابتدائی مسودہ پیش کیا گیا تو امریکہ نے اسے ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی۔ ویٹو سے بچنے کے لیے متن میں کچھ ترامیم کی گئیں، جس کے بعد پندرہ میں سے تیرہ ارکان نے قرارداد کی حمایت کر دی۔ ابتدائی مسودے میں جنسی تشدد میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جو امریکی دھمکی کے بعد نکال دیا گیا۔ اجلاس میں شریک انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی نے کہا، یہ موقع ہے کہ تمام ملک درست سمت کا انتخاب کریں۔