کرپشن ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کہتے ہیں کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، اس کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا. چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو مقدمات قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کے لیے، کی پالیسی کے بہترین نتائج مل رہے ہیں. نیب اب تک تین سو تین ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے. انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں کرپشن سے بچاؤ سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔